شام میں فضائی حملہ: متعدد ہلاک……دیگر بین الاقوامی خبریں

شام میں فضائی حملہ: متعدد ہلاکتیں
دمشق، ::(رائٹر) شام میں باغیوں کے قبضے والے حما، ادلب اور الیپو صوبے میں جمعہ کو فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ۔ برطانیہ میں واقع شامی انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ حما ، ادلب اور الیپو صوبے میں ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے کئی حملے کئے جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی حما کے کے باغی لیڈر ابو البر الحماوی نے بتایا کہ اریم الکبریٰ کے مغربی شہر الیپو میں ہوائی حملوں کی وجہ سے قتل عام ہوا ہے ۔ اورینٹ نیوز چینل کے مطابق فضائی حملوں میں یہاں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق کم از کم29 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

شام کی فوج نے جمعرات کو ادلب صوبے میں پمفلٹ گرا کر لوگوں سے سرکاری قانون کو اپنانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا سات سال سے جاری جنگ خاتمہ کے دہانے پر ہے ۔رائٹر،

برطانیہ: فوج کی فیکٹری میں دھماکہ، ایک کی موت
لندن، (رائٹر) برطانیہ کے جنوب مغربی صوبے ولٹ شائر میں سیلسبر¸ کے قریب فوج کی ایک ہارڈ ویئر فیکٹری میں جمعہ کو دھماکے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔برطانوی دفاعی سامان بنانے والے ڈیولپر چیمر ن گروپ پی ایل سی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اس حادثے میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے . کمپنی نے بتایا کہ سائٹ کو خالی کرا دیا گیا ہے اور حالات کنٹرول میں ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔اس سے پہلے مقامی میڈیانے پولیس کے حوالے سے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ بی بی سی نے پولیس کے حوالے سے بتایا”اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک اور شخص سپتال میں داخل ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ”۔رائٹر
ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے دوسرے ممالک کو نقصان نہیں: چین
بیجنگ، 11 اگست (رائٹر) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے تجارتی اور توانائی معاہدے کسی دوسرے ملک کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔ وزارت نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا”چین اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے کاروبار اور توانائی کے شعبے میں شفاف اور عمومی کمرشل تعاون کر رہے ہیں،جو جائز، منصفانہ اور قانونی ہے ۔ یہ نہ تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں یا چین کی طرف سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے لئے کئے گئے وعدوں کے خلاف ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہئے ”۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر بھی امریکہ پابندی لگائے گا۔رائٹر

ٹرمپ-میکرو ن کے درمیان ایران، مغربی ایشیا اور کاروبار کے معاملہ پر بات چیت
واشنگٹن، (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں نے تجارت، ایران اور مغربی ایشیا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے نیو جرسی گولف کلب میں چھٹیاں منا رہے مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا”فرانس کے صدر اما نوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر اچھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران ان سے مختلف مسائل بالخصوص سلامتی اور کاروبار کے ایشوز پر گفت و شنید ہوئی”۔ وائٹ ہا¶س نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دونوں رہنما¶ں نے ‘ایران اور مغربی ایشیا سمیت کاروبار اور سیکورٹی’ کے ایشوزپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔رائٹر

فرخ آباد میں50سالہ تاجر کا گولی مار کر قتل
فرخ آباد، 11 اگست (یواین آئی) اترپردیش میں فرخ آباد کے شہر کوتوالی علاقے میں بے خوف بدمعاشوں نے جمعہ کی شب ایک کپڑا – صرافہ تاجر کوگولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات تقریبا دس بجے کپڑا – صرافہ کاروباری راجو عرف راجیش پانڈے (50) کار سے گھر جا رہے تھے ۔کوتوالی علاقے میں اسکوٹی سوار بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔سنگین حالت میں مسٹر پانڈے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد قاتل فرار ہو گئے . اس واقعہ سے تاجروں زبردست اشتعال ہے ۔ اس سلسلے میں رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس قاتلوں کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔

ٹرمپ نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کردیا،لیرا کی قدر میں20فیصد گراوٹ
انقرہ،:ایران کے نیوکلیائی معاملہ پر امریکہ کی دنیا کے ممالک کو دھمکی نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے ۔خیال رہے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے سبھی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ ایران سے کاروبار کرنے والے ممالک اور کمپنیوں خلاف کارروائی کی جائے گی۔ترکی جس نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ وہ ایران سے اپنا کاروبار جاری رکھے گا کے بعدامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر محصول دوگنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا ”لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا” اور یہ کہ اس وقت امریکہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں”۔لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر اردگان نے کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔ترکی نے متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے خلاف قدم اٹھائے گا۔ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ”امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس قسم کی پابندیاں اور دبا¶ کے نتیجے میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہو گا”۔امریکہ اور ترکی ناٹو کے ممبران ہیں اور دونوں میں کئی ایشوز پر اختلافات ہیں۔ مثلاً نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ، انقرہ روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتا ہے اور 2016 میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو کیسے سزائیں دی جائیں۔حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ترکی کے دو اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان امریکی پادری کی ترکی میں گرفتاری ہے جس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں لیرا کی قدر میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گذشتہ ایک سال میں اس کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے ۔صدر رجب طیب اردگان جمعہ کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت ‘معاشی جنگ’ سے دو چار ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ اندرونی اور قومی جدوجہد ہے ۔’اردگان نے اپنے خطاب میں امریکہ کا نام لیے بغیر کہا ”کچھ ممالک کا رویہ ایسا ہے جو بغاوت کرنے والوں کی حفاظت کرتا ہے اور وہ قانون اور انصاف کو نہیں جانتے ۔ جن ممالک کا رویہ ایسا ہے جس کے باعث ان کے ساتھ تعلقات کو بچانا مشکل ہو گیا ہے ۔”امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”میں نے ابھی اجازت دی ہے کہ ترکی کی اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو دوگنا کر دیا جائے کیونکہ ان کی کرنسی، ٹرکش لیرا، ہمارے مضبوط ڈالر کے خلاف تیزی سے گرا! ایلومینیم پر اب 20 فیصد اور اسٹیل پر 50 فیصد ٹیرف ہو گا۔ اس وقت ہمارے تعلقات ترکی کے ساتھ اچھے نہیں ہیں”۔
اس اعلان کے بعد عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ترکی کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بڑھائے جانے والا ٹیرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف ہے ۔”ترکی توقع کرتا ہے کہ دیگر ممبر ممالک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے ۔”استنبول سے نامہ نگار سیلن جیرت نے کہا ہے کہ دن بھر کی ڈرامائی صورتحال کے باوجود ترکی نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ۔صدر اردگان نے کہا”اگر ان کے پاس ڈالرز ہیں تو ہمارے پاس ہمارے عوام ہیں۔ ہمارے پاس اپنا حق ہے اور ہمارے پاس اللہ ہے ۔”ترکی کے صدر کا یہ بیان ان کے عوام میں تو مقبول ہے لیکن بین الاقوامی بازار میں ان کی کم قیمت ہے ۔صدر اردگان ارجنٹائنا کی طرح بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم سے مدد طلب کر سکتے ہیں لیکن اس کی توقع کم ہی ہے ۔ترکی میں یہ محسوس کیا جا سکتا ہے کہ اس تمام پریشانیوں سے سب سے تیزی سے نکلنے کا راستہ واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنا ہوگا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد صدر اردگان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی ہے ۔کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنما¶ں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات کی۔صدر اردگان کے دفتر نے کہا کہ دونوں رہنما¶ں نے مشترکہ دفاعی اور توانائی کے منصوبوں کے درمیان ترکی اور روس کے رشتے میں ‘مثبت ترقی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ‘۔یو این آئی

Comments are closed.