سی بی آئی ڈائیریکٹر آلوک ورما کی عرضی پر جمعہ کو سماعت :سپریم کورٹ

نئی دہلی،(یواین آئی)سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے ڈائیریکٹر آلوک ورما کو رخصت پر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کی تاریخ 26اکتوبر مقررکی ہے۔

مسٹر ورما نے انہیں غیر معینہ مدت کےلئے چھٹی پر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ان کے وکیل گوپال شنکر نارائنن نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی سہ رکنی بینچ کےسامنے ان کا موقف پیش کیا۔اس بینچ میں دیگر جج ،جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف ہیں۔مسٹر شنکر نارائنن نے اس معاملے پر فوری طورپر سماعت کا مطالبہ کیا۔

وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد بینچ نے اس معاملے پر جمعہ کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ ملک کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی کے اعلی افسران میں ٹکراؤ چل رہا ہے۔

مسٹر شنکرنارائنن نے بینچ کو بتایا کہ مرکز نے مسٹر ورما اور سی بی آئی کے خصوصی ڈائیریکٹر راکیش استھانا کو چھٹی پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر ورما چھٹی پر گئے تو کئی معاملوں کی جانچ متاثر ہوگی۔

Comments are closed.