سی بی آئی معاملہ کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی : جیٹلی

نئی دہلی……مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) میں ٹاپ حکام کے درمیان الزام تراشیوں کو دیکھتے ہوئے ایجنسی کی ادارہ جاتی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے مرکزی وجیلنس کمیشن کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے پورے معاملے تحقیق کرائی جائے گی۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر ارون جیٹلی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی تفتیشی ایجنسی کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لئے ایجنسی کے ڈائریکٹر آلوک ورما اور اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانا کو چھٹی پر بھیجنے کے ساتھ ان پر الزمات کی جانچ کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکام نے ایک دوسرے پر الزام لگائے ہیں۔ اس معاملہ میں کون مجرم ہے اور کون نہیں، یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ سی بی آئی بھی اس معاملہ کی جانچ نہیں کر سکتی ہے اور اس وجہ سے مرکزی وجیلنس کمیشن کی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔

مسٹر جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اسے لے کر اپوزیشن کا رویہ ہندوستانی تفتیشی ایجنسیوں کے معیار کو لے کر گہرے شکوک پیدا ہو گئے تھے۔ حکومت اس بات کو لے کر مصروف عمل ہے کہ کسی بھی حالت میں ہندوستانی تفتیشی ایجنسی مذاق کا موضوع نہ بنے اور اس کا اعتماد و بھروسہ برقرار رہے۔

حکومت نے کل دیر رات جاری ایک حکم نامہ میں سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ کو فوری طورپر ایجنسی کا عبوری ڈائرکٹر مقرر کر دیا ہے۔

Comments are closed.