سی بی آئی بحران :راہل گاندھی سمیت کئی رہنما گرفتار

سی بی آئی بحران کے خلاف کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ کے تحت دہلی کے دیال کالج سے سی بی آئی کے صدر دفتر تک راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے مارچ نکالا۔ اس دوران پولس نے راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ راہل کے علاوہ اشوک گہلوت، پرمود تیواری سمیت دیگر کانگریس رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لینے کے بعد کانگریس رہنماؤں کو لودھی اسٹیٹ پولس اسٹیشن لے جایا جا رہا ہے۔

کانگریس رہنماؤں اور کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف مارچ

دہلی کے دیال کالج سے سی بی آئی کے صدر دفتر کی جانب کانگریس نے مارچ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی بھی مارچ میں پہنچ گئے ہیں مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

دہلی: کانگریس کے مارچ کے پیش نظر سی بی آئی کے صدر دفتر کے باہر سیکورٹی سخت
دہلی کے دیال سنگھ کالج سے سی بی آئی کے دفتر کی طرف کانگریس کا مارچ شروع ہو گیا ہے۔ کچھ ہی دیر میں راہل گاندھی مارچ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ مارچ میں کانگریس رہنما آنند شرما، سی پی آئی کے ڈی راجا اور شرد یادو بھی شامل ہیں۔سی بی آئی کے لکھنؤ واقع دفتر کے باہر بھی کانگریس کا احتجاج چل رہا ہے۔ لکھنؤ میں ہو رہے مظاہرہ میں کانگریس رہنما راج ببر بھی شامل ہیں۔

سی بی آئی کے ریاستی دفاتوں پر کانگریس کا احتجاج
سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کی برطرفی کے خلاف ملک بھر میں کانگرس کا احتجاج جاری ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ، کرناٹک کے بنگلورو اور تمل ناڈو کے چنئی میں کانگریس کا احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں دیال سنگھ کالج کے باہر کانگریس رہنماؤں اور کارکنان کا جم غفیر
دہلی میں دیال سنگھ کاجل کے باہر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان جمع ہو گئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں کانگریس کا مارچ سی بی آئی کے صدر دفتر کی جانب کوچ کرے گا۔ کانگریس کے رہنما جے ویر شیرگل نے کہا کہ رافیل کا کھیل کرنے والی مودی-شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی ہے، اسی لئے راتوں رات سی بی آئی کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی برطرفی کے خلاف کانگریس سراپا احتجاج
سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کو مودی حکومت کی جانب سے چھٹی پر بھیجے جانے کے خلاف آج کانگری ملک گیر احتجاج کر ہے ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ آلوک ورما رافیل سودے سے وابستہ کاغذت جمع کر رہے تھے اور جل دہی اس معاملہ کی جانچ کا حکم دینے والے تھے۔ کانگریس کے مطابق جیسے ہی حکومت کو اس بات کی خبر لگی اس نے آدھی رات کو آلوک ورما کو ہٹا دیا۔کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران دہلی میں واقع سبی بی آئی کے اہم دفتر اور ریاستوں کی راجدھانیوں میں سی بی آئی دفاتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

Comments are closed.