جموں: دیہی ترقی محکمہ کی سیکرٹری شیتل نندا نے آج افسران کی ایک میٹنگ میں جے اینڈ کے سٹیٹ رورل لائیو لی ہڈ مشن کے تحت اُمید سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔
میٹنگ کے دوران ایس آر ایل ایم کے مشن ڈائریکٹر عبدالرشید وار نے ریاست میں مذکورہ سکیم کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 22اضلا ع میں 83بلاک اس سکیم کے دائرے میں ہیں جن سے 30548 سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ 277342خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران مزید 30بلاک اس سکیم کے دائرے میں لائے جائیں گے اور 16500 سیلف ہیلپ گروپ قائم کئے جائیں گے ۔
اس موقعہ پر سیکرٹری دیہی ترقی نے کہا ہے کہ مذکورہ بلاکوں میں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ زمینی سطح پر کاموں میں سرعت لاکر انہیں وقت مقررہ کے اندر مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مصنوعات تیار کرنے کی جانب راغب کیا جانا چاہیئے ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے مہیلا کسان سو شاکتکرن پر یوجنا ، سی ایم ایس اے اور دیگر کئی ذیلی سکیمیں بھی عملی جارہی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.