سیدہ پورہ وار پورہ سوپور گاﺅں کا محاصرہ

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاﺅں کو سیل کیا گیا /دفاعی ذرائع

سرینگر:یو پی آئی :سیدہ پورہ وارہ پورہ سوپور میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی روز سے سوپور میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے سیدہ پورہ اور وار پورہ سوپور میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہی گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 22آر آر ، ٹاسک فورس نے سیدہ پورہ اور وار پورہ سوپور کے گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ وار پورہ کے آس پاس گاﺅں کو بھی سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سوپور کے سیدہ پورہ اور وارہ پورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سوپور کے کئی گاﺅں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے اوراس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.