سڑک کی خستہ حالت،ترال میں احتجاج

ترال: جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں سڑک کی خستہ حالت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے .مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ترال-ستورا سڑک انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ سڑک آری پل تحصیل کو ہیڈکوارٹر سے جوڑتی ہے ،جسکی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے.

احتجاجی مظاہرین میں شامل ،ایک شہری نے بتایا کہ ہر سال وعدہ کیا جاتا ہے کہ سڑک پر میکڈیم بچھایا جائیگا ،لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا .

مقامی باشندگان نے واگڈ،ستورا اور دیگر کئی مقامات پر سڑک پر نکل کر احتجاجی دھرنا دیا ،جسکی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود ہو کر رہ گئی .

مظاہرین نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نعرہ بازی کی ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ محکمہ سڑک پر میکڈم بچھانے میں ناکام رہا .

Comments are closed.