سوپور: شمالی قصبہ سوپور میں جنگجوئوں نے فوج کے ایک بینکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے ہتھ گولہ سے حملہ کیا ،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے .
معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے ڈگری کالج سوپور کے نزدیک فوجی بنکر پر ایک ہتھ گولے سے حملہ کیا ،جو زورداے دھماکے سے پھٹ گیا جسکی وجہ سے یہاں افراتفری پھیل گئی .
ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے خبررساں ادارے جی این ایس کو بتایا کہ فوجی کیمپ کے گرد ونواح میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہے .
تاہم اس دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے.
Comments are closed.