سوپور میں نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے تین افراد گرفتار

سوپور: منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے منشیات فروشوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بٹہ پورہ کراسنگ کے قریب ناکہ لگایا جس دوران تین مشتبہ افراد کو روک کر اُن کی جامہ تلاشی لی گئی اور اُن کے قبضے سے موقعے پر ہی 31 سسکوڈین بوتلیں اور 104نشیلی ادویات کے کپشول برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

گرفتار شدگان کی شناخت عامر اکبر میر ولد محمد اکبر ساکنہ ممہ کاک سوپور ، توفیق احمد لون ولد غلام محمد ساکنہ کھم ویر پٹن اور توقید احمد ولد عبدالجبار ساکنہ کھم ویر پٹن کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 227/2018زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.