سوپور میں خونین جھڑپ ،2 جنگجو جاں بحق ،شناخت کا عمل شروع
سوپور: شمالی ضلع بارہمولہ کے حساس قصبہ سوپور کے تلیان آرمپورہ علاقے میں جمعرات کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا .
تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج کی 22 آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے دوران شب مذکورہ علاقے کا محاصرہ کیا .
فوج فورسز کو اطلاع ملی تھی ،کہ علاقے میں جنگجوئوں کا گروپ موجود ہے ،جس کے بعد اس پورے کا محاصرہ کیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مسدود بند کردئے گئے ،تاکہ جنگجوئوں فرار نہ ہوسکے.
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی .ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران جب سیکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،تو یہاں موجود جنگجوئوں نے اُن پر فائرنگ کی .
ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان صبح 4 بجکر 30 منٹ آمنا سامنا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا.
ذرائع نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی .جھڑپ کے باعث یہ پورا علاقہ گولیوں کی گن گرج اور دھماکوں سے لرز اٹھا .
آخری اطلاعات ملنے تک خونین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے،جنکی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،تاہم ابھی تک آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں .
Comments are closed.