سوشل میڈیا پر من گھڑت اور ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والے 100افراد کی شناخت ہو چکی ہیں /سابئیر پولیس

مزید سوشل میڈیا چلانے والوں کی شناخت کام کام جاری ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

سرینگر19 فروری: جموں وکشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر من گھڑت اور ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والے 100افراد کی شناخت کی ہے ۔ سابئیر پولیس کے مطابق پابندی کے باوجود کئی افراد سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 100کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے جبکہ مزید افراد کی پہچان کی خاطر کام ہو رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف جموںوکشمیر پولیس متحرک ہو گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر من گھڑت ، ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والے 100افراد کی شناخت مکمل کی ہے اور مزید افراد کی پہچان کی خاطر شدو مد سے کام جاری ہے ۔ سابئیر پولیس کے مطابق ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے اور امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں اور ملک مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی شناخت کام کام بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے اور اب تک 100سوشل میڈیا چلانے والوں کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سبھی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے جبکہ اُن کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ افراد نے جتنی بھی خبریں اپ لوڈ کی ہیں اُس کی تفتیش ہو رہی ہیں اور اگر تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ مذکورہ افراد نے من گھڑت اور ملک مخالف مواد اپ لوڈ کیا تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ پولیس نے چند روز قبل انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے سوشل میڈیا چلانے پر پابندی عائد کی ہے لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس کا استعمال نہ کریں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی افراد وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

Comments are closed.