سنگرامہ سوپور میں خوفناک گرینیڈ دھماکہ ،تین اہلکاروں سمیت چار زخمی

سوپور:شمالی قصبہ سوپور کے سنگرامہ علاقے میں اُس وقت خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی جب یہاں منگل کو دن دھاڑے جنگجو نمودار ہوئے ،جنہوں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ داغا ،جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا .

دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار اور ایک عام شہری آہینی ریزوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے .زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا .

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگجو یانہ حملہ تھا .ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے بتایا کہ جنگجوئوں نے سنگرامہ چوک میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو نشانہ بنایا .

ان کا کہناتھا کہ گرینیڈ دھماکے میں تین فورسز اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوا ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا .زخمیوں فورسز اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل رادے شیام ،کانسٹیبل شکیل احمد اور کانسٹیبل دھرم داس تواری جبکہ عام شہریکی شناخت ہلال احمد کھانڈے ولد عبدالقیوم ساکنہ سوپور کے بطور ہوئی .

دھماکے کے فورا بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف باگنے لگے .یہاں کچھ دیر گئے معمولات زندگی متاثر رہے ،تاہم بعد ازاں معمولات زندگی بحال ہوگئے .

اس دوران پولیس وفورسز کے اعلیٰ حکام نے دھماکہ کی جگہ کا معائینہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ،جس دوران وسیع علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور حملہ آئروں کی تلاش شروع کردی .تاہم حملہ آئروروں اور فورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا

دھماکے کے بعد سوپور میں سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے اور تلاشی کارروائی میں شدت لائی گئی .

Comments are closed.