سعودی صحافی ترکی میں لاپتہ، تلاش جاری
دبئی، 4 اکتوبر: ترکی کے استنبول میں واقع قونصل خانہ سے لاپتہ سعودی عرب کا ایک سینئر صحافی کی خشوگي کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔
منگل کو ’واشنگٹن پوسٹ ‘کے لئے کام کرنے والا صحافی خشوگي اپنی منگیتر کے ساتھ دستاویزسے متعلق کام کے لئے سعودی عرب کے استنبول واقع قونصل خانے گیا تھا۔ مسٹر خشوگي نے اپنی منگیتر کو باہر چھوڑ کر قونصل خانے میں گیا۔خشوگي کی منگیتر نے کئی گھنٹے تک قونصل خانے کے باہر انتظار کرنے کے بعد پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق خشوگي کی ذاتی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ان کو سعودی عرب کے استنبول میں واقع قونصل خانے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سرکاری دستاویزات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
2016 میں خشوگي امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تبصرہ کرنے کے بعد ان کے لکھنے اور ٹوئٹ کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ اس وقت سعودی لیڈر امریکہ کے نئے صدر کے ساتھ دوستی کو لے کر فکر مند تھے.
ترکی کے صدر کے ترجمان ابراہیم كلن نے کہا ہے کہ ترکی پوری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ،’’اس مسئلے کو آسانی سے حل کیا جائے گا‘‘۔
Comments are closed.