سرینگر19 فروری//یو پی آئی // سرینگر پولیس نے قتل کا معمہ حل کرکے ملوث شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر آلہ قتل کو بھی ضبط کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق یکم ستمبر 2018کو سرینگر پولیس نے بربر شاہ میں کرایہ پر لئے گئے کمرے سے ایک لاش برآمد کی جس کی بعد میں شناخت عبدالرشید شیخ ساکن سریگفوارہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ دورانِ تفتیش میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کے سر پر وار کرنے سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے سائنسی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قتل کے اس بھیانک واقعے میں ملوث شخص جاوید اقبال گوجر ساکن مینڈھر پونچھ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔چنانچہ تحقیقاتی آفیسران کے سامنے مذکورہ شخص نے اپنا جرم قبول کیاجس کے بعد اس شخص کو کرالہ کھڈ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرکے ضبط کیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.