ویڈیو:سرینگر میں موسم کی پہلی برفباری
سرینگر : گزشتہ دنوں موسمی صورتحال نے کروٹ بدلی تو یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے .ہفتہ کی دوپہر دارالحکومت سرینگر میں سیزن کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ،جس نے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی .
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی تھی .پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات اور جمعہ کی در میانی رات کو بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانوں علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا .
Kashmir capital city Srinagar receives season's first snowfall
Kashmir capital city Srinagar receives season's first snowfall
Posted by Tameel Irshad on Saturday, 3 November 2018
یہ سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ،جس دوران دارلحکومت سرینگر میں بھی سیزن کی پہلی برفباری دیکھنے کو ملی .اگرچہ برفباری ہلکی تھی ،تاہم سیزن شروع ہونے سے قبل برفباری کا ہونا خوش آئند قرار دیا جارہا ہے .
یاد رہے کہ گزشتہ روزجموں وکشمیر کے بالائی حصوں بالخصوص مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ۔
بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں سے جہاں ریاست بھر میں درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے، وہاں لوگوں نے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ گرمی فراہم کرنے والے آلات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ تاہم وادی میں لوگوں کی شکایت ہے کہ موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی بجلی سپلائی کی غیراعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاست میں برف باری یا بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے ہفتہ کے روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری کے پیش نظر سری نگر لیہہ قومی شاہراہ، مشہور مغل روڑ اور شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ گریز روڑ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔
Comments are closed.