سرینگر/06مارچ: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک پیش آئے حادثے میں پولیس نے تیورا گاڑی اور ڈرائیور کی نعش بر آمد کر لی ہے ۔ ادھر سرینگر میں دریائے جہلم سے کولگام کے طالب علم کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے نزدیک جمعرات کی شام دیر گئے اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی تیورا گاڑی یفیٹیریہ موڑ پر شاہراہ سے پھسل کر دریائے چناب میں گر گئی۔حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاو مہم شروع کر دی ہے۔جو رات بھر جاری رہی جس کے بعد جمعہ کی اعلیٰ صبح پولیس نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے حادثے کی جگہ تیورا گاڑی بر آمد کر لی جبکہ ساتھ ہی گاڑی کے ڈرائیور کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی جس کی شناخت مشتاق احمد ندا ولد منظور احمد ساکنہ کے پی روڑ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔ آئی جی پی ٹریفک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچائو کارورائیوں کے دوران جائے واردات سے گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی نعش بر آمد ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سومو اسٹینڈ اننت ناگ سے ملی جانکاری کے مطابق اس تیورا گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک ہی مسافر سفر کر رہا تھا اور ممکنہ طور پر اس حادثے میں ان ہی دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بچائو کارروائیاں جاری ہے تاہم ابھی تک جائے واردات سے ایک ہی نعش بر آمد کی جا چکی ہے ۔ ادھر سرینگر میں دریائے جہلم سے کولگام کے ایک طالب علم کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے جمعہ کی صبح شیو پورہ سرینگر میں دریائے جہلم سے ایک نعش بر آمد کی جس کی شناخت شاہد فیاض ولد فیاض احمد لوائے ساکنہ نور آباد کولگام کے بطور ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد فیاض سرینگر میں نیٹ کی کوچنگ کر رہا تھا اور جمعہ کی صبح شیو پورا میں جہلم سے اس کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا اور اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.