سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری

تاریخی مغل روڑ پر چھٹے روز بھی آمد رفت بحال نہ ہو سکی

سرینگر جموں شاہراہ کو منگل کی صبح ایک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا ہے تاہم مغل روڑ گذشتہ چھ دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے دونوں جانب درجنوں گاڑیاں سڑک کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔سوموار کی شام تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی تھی تاہم منگل کی صبح شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا گیا اور ایک طرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر چھٹے روز بھی تاریخی مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال نہ ہو سکی ۔

Comments are closed.