"سرینگر اسپتال سے لشکر جنگجو اور اس کے ہمراہ تین بالائی زمین کارکن گرفتار ": / پولیس

گاندربل میں لشکر کا معاون گرفتار ، چینی ساخت پستول بر آمد

سرینگر/یکم مارچ: جموں کشمیر پولیس نے سرینگر کے ایک اسپتال سے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم جنگجو کو تین بالائی زمین کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر گاندربل میں بھی فوج و پولیس نے مشترکہ کارورائی کے دوران لشکر کے بالائی زمین کارکن کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضے سے چینی ساخت پستول بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس و فورسز کو ایک مصدیقہ اطلاع ملی تھی جنوبی ضلع بجبہاڑہ کے پازال پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک سرگرم جنگجو وکیل احمد بٹ سرینگر کے برزلہ اسپتال علاج و معالجہ کیلئے آ رہا تھا جس دوران پولیس و فورسز نے خصوصی ناکہ لگا کر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ان کے ہمراہ تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بالائی زمین کارکنوںکے بطور کام کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرگرم جنگجو کے ہمراہ تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل ہے کی گرفتاری عمل میںلائی گی اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرگرم جنگجو اور ان کے ہمراہ گرفتار کئے گئے تینوں بالائی زمین کارکنوں سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس معاملے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.