سرنل اننت ناگ سے ساوتھ کمپس کشمیر یونیورسٹی تک سڑک تنگ

بار بار رہتا ہے ٹریفک جام ، سڑک کی کشادگی کا لوگوں نے کیا مطالبہ

سرینگر/یکم مارچ: سرنل اننت ناگ سے ساوتھ کشمیر یونیورسٹی کمپس تک سڑک انتہائی تنگ ہے جس کے نتیجے میں اس روڑ سے گزرنے والی گاڑیاں مشکل سے سڑک پار کرپارہی ہے جبکہ سڑک کی تنگی کی وجہ سے یہاں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے ۔ مقامی لوگوںنے سڑک کی کشادگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرنل سے ساوتھ کشمیر کمپس کشمیر یونیورسٹی تک سڑک انتہائی تنگ ہے ۔جس کے نتیجے میں سڑک پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتا ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ سڑک محض آٹھ سے نو فٹ ہے جس کی وجہ سے یہاں پر گزرنے والی گاڑیاں بڑی مشکل سے سڑک پار کرتی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس سڑک کی کشادگی کے لئے اگرچہ کئی بار متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی تاہم انہوںنے اب تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ لوگوںنے کہا کہ سڑک کی کشادگی سے یونیورسٹی کمپس تک جانے کیلئے آسانی ہوجائے گی جبکہ بار بار کے ٹریفک جام سے بھی لوگوںکو نجات ملے گی ۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیکر سڑک کی کشادگی کے حوالے سے اقدامات اُٹھائیں ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.