سرما کے پیش نظر دوردراز علاقوں میں ضروری سٹاک پہنچایا جائے: نیشنل کانفرنس

سرینگر17اکتوبر: نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے تاکید کی ،کہ وہ موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو ضروریات زندگی جن میں بغیر خلل بجلی ، پینے کی پانی ، غذائی اجناس خصوصا چاؤل ، آٹا، کھانڈ کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل ، رسوئی گیس اور بالن کا وافر سٹاک لوگوں کیلئے دستیاب رکھیں، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امسال موسم سرما سے قبل ہی پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں برفباری ہوئی ہے اور سردی لی لہر نے زمینی علاقوں کو بھی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ موسم سرما میں چونکہ وادی اور لداخ وکرگل کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے بہت سارے علاقے جن میں مژھل ، ٹنگڈار ، کیرن، گریز اور صوبہ جموں مروا، مڈون اور دچھن جیسے علاقے وغیرہ شامل ہے، ریاست کے دیگر علاقوں سے بھاری برف بھاری کی وجہ سے کٹ جاتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اِس کے پیش نظر سرکار کو موثر اور کارگر اقدامات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کرگل ، لداخ اور مروا، مڈون اور دچھن میں سٹاک پوزیشن کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے پارٹی متعلقہ پارٹی لیڈران سے فون پر بات کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک ان دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں ضروری سپلائی مکمل نہیں کی گئی ہے۔ اسی دوران پارٹی کے سینئر لیڈران قمر علی آخون، سجاد احمد کچلو، کفیل الرحمن، نذیر احمد خان گریزی، ناصر خان اور الطاف احمد کلو نے بھی حکومت پر زور دیا کہ ان دور دراز علاقوں میں راستے بند ہونے سے قبل ہی ضروری سٹاک پہنچایا جائے ۔

Comments are closed.