سرینگر /28 فروری/: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی سائنس دن کے موقع پر ملک کے سائنسدانوں کو مبارکباد ہوئے انہیں تن دہی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دینے پر زور دیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق وزیر عظم م ریندر مودی نے ایک ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ قومی سائنس کا دن ہمارے سائنسدانوں کی مہارت اور پختگی کوسلام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سائنس دانوں کی جدید ٹیکنالوجی کے تئیں ان کی حوصلہ افزائی اور تحقیق نے ملک سمیت پوری دنیا کو نئی تحقیق فراہم کی ہے۔وزیر عظم کے مطابق وہ چاہتا ہیکہ ہندوستانی سائنس کی ترقی جاری رہے اور ہمارے نوجوان سائنس کے نئی تحقیق کو فروغ دیں۔قابل ذکر ہے کہ مشہور سائنسداں سی وی رمن
نے 28 فروری 1928 کو رمن اثرات کی دریافت کی تھی، جس کے لیے انھیں 1930 میں انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ سائنس کے تئیں نوجوانوں کی مبذول کروانے کے لیے28 فروری کو قومی سائنس کا دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.