ریل گاڑی اورریلوئے اسٹیشنوں پرصفائی کا فقدان ،مسافروں پریشانیوں کے شکار

محکمہ ریلوئے کی طرف سے خاکروبوں کو تعینات نہ کرنے کا شاخسانہ

سرینگر/20فروری/: وادی کشمیر میں اگر چہ مسافرو ں کا بھاری رش اور ٹریفک دباو کا کم کرنے کیلئے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس جاری ہے تاہم ریلوئے اسٹیشوں اور ریل گاڑی کے ڈبوں میں صفائی کازبردست فقدان پایا جا تا ہے جبکہ کئی ریلوئے اسٹیشنوں پر پینے کے لئے صاف پانی کا ایک قطرہ بھی دستیاب نہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو زبردست ذہنی کوفت کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔کر نٹ نیوز آف انڈیا (سی این آئی)نمائندے کے مطابق مرکزی حکومت نے اگرچہ وادی کشمیر میں مسافروں کے سفر آسان بنانے اور ٹریفک کے دباو کو کم کرانے کیلئے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس جاری ہے تاہم ریل گاڑی اور ریلوئے اسٹیشنوں پر صفائی کا زبردست فقدان پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو زبردست پریشانیاں لاحق ہو رہی ہے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مسافرمختلف بیماروں کے شکار بھی ہوتے ہیں ۔نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مسافروں کے ایک بھاری تعداد نے بتایا کہ اگرچہ وادی کشمیر میں ریل سروس کو شروع کرنے سے مسافروں کو سفر کرنے میں زبردست آسانی ہو رہی ہیں اورٹریفک دباو میں بھی کمی واقع ہوئی ہیں تاہم ریل گاڑی کے ڈبوں میں صفائی کا زبردست فقدان پایا جاتا ہے ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ریل گاڑی کے ڈبو ں کے ساتھ ساتھ ریلوئے اسٹیشنوں پر بھی زبردست گندگی موجود ہو تی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جب سے ریل سروس شروع ہوئی ہے تب سے لیکر آج تک ان کی صفائی نہیں کی گئی ہے ۔نمائندے کے مطابق مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ ریل حکام نے بھی آج تک اس چیز کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔مسافروں کے مطابق ریلوئے اسٹیشنوں پر گندگی موجوگی ہونے کی وجہ سے مسافر کئی مہلک بیماروں میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور کئی بار بہت سے مسافر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوئے حکام نے اگرچہ اتنے روپے خرچ کرکے وادی میں ریل سروس کو شروع کیا ہے تاہم صفائی کے لئے خاکروبوں کی تعینات نہ لانے کی وجہ سے ریل اسٹیشن پر گندگی کے بڑے بڑے انبار دیکھنے کو ملتے ہیں ۔نمائندے کے مسافروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندگی کے ساتھ ساتھ ریلوئے اسٹیشنوں پر پینے کے لئے صاف پانی ایک قطرہ بھی موجود نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی ان ریلوئے اسٹیشنوں پر قاہم کئے گئے بیت الخلاء میں پانی کا ایک قطرہ بھی موجود رہتا ہے ۔

Comments are closed.