ممبئی، (یواین آئی) ہندوستانی کرنسی آج 74 روپے فی ڈالر کی جانب بڑھتے ہوئے ریکارڈ (73.8250 ) کمترین سطح پر پہنچ گئی۔
بدھ کو ہندوستانی کرنسی کی قیمت 73.34 روپے فی ڈالر رہی تھی۔انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپیہ47.50 پیسے پھسل کر 73.8250 کے ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
ابتدائی کاروبار میں کمی کے ساتھ روپیہ73.725 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ73.6250 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔
Comments are closed.