روس جا سکتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن / جوہانسبرگ 29 جولائی : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن چاہتے ہیں کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ مہمان بن کر روس کے دورے پر جائیں۔ ہیلسنکی سربراہی اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی مذمت کے باوجود صدر کے دفتر نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک اکنامک کانفرنس میں شرکت کرنے جنوبی افریقہ آئے مسٹر پوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایک اور سربراہی اجلاس کے لئے ’معقول حالات‘ کی ضرورت ہے۔
صدر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ مسٹر ٹرمپ ایک اور سمٹ کیلئے پرجوش ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، جو حالیہ برسوں میں خراب ہو گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے ایک بیان میں کہا’’صدر ٹرمپ پہلے صدر پوٹن کے امریکہ آنے کی توقع کر رہے ہیں اور رسمی دعوت موصول ہونے پر وہ روس جانے کے لئے تیار ہیں‘‘
رائٹر

Comments are closed.