رامبن :تیزرفتار ٹرک نے ایک چرواہا اور اس کی درجنوں بھیڑ بکریوں کو کچل دیا

جموں، جموں کشمیرکے ضلع رام بن میںجمعہ کے روز بٹوت کشتواڑقومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہا اور اس کی درجنوں بھیڑبکریوں کو کچل دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح سات بجے ڈوڈہ کی طرف جارہے ایک تیز رفتار ٹرک زیر ِنمبرJK02F 9327بٹوت۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر بٹوت کے نزدیک تھوپال کے مقام پر مخالف سمت سے آرہے بھیڑبکریوں کے ریوڑ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک 28 سالہ چرواہا موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی کم از کم 12بھیڑبکریاںہلاک ہوگئیں جبکہ9دیگر زخمی ہوگئیں۔مہلوک چرواہا کی شناخت 28 سالہ رحمت اللہ بکرول ساکن ہترونگل عسرکے طور پر ہوئی ہے ۔جائے واقعہ سے فرار ہوئے ٹرک ڈرئیور کو پولیس نے عسرسے گرفتار کر لیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی چرواہا کے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے جائے واقع پر پہنچ کر لاش کو شاہراہ پر رکھ کے دھرنادیاجس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت تقریباََتین گھنٹے تک مسدود رہی۔ تحصیلدار بٹوت امت منہاس اور نائب تحصیلدار بٹوت نے جائے واقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کے غصہ کو ٹھنڈا کرکے شاہراہ سے دھرنا ہٹایا ۔بٹوت پولیس نے ٹرک کو ضبط کر کے ٹرک ڈرئیور بشارت علی کو گرفتار لیاہے ۔یو این آئی

Comments are closed.