دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین این آئی اے عدالت میں ایک بار پھر پیش

جج نے چاروں ملزمان کی 15دن کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کردی

سرینگر/06مارچ/سی این آئی// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت نے جموں و کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں 15 دن کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کردی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جمعرات کو ڈی ایس پی سمیت تمام ملزمان کو این آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خصوصی جج سبھاش سی گپتا کی عدالت نے معاملے کی سماعت کے بعد پلوامہ کے ترال کے سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ، سید نوید مشتاق شاہ عرف ناوید بابا، عرفان صفی میر، رفیع احمد راتھر اور سید عرفان احمد عرف عرفان کی عدالتی تحویل کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔دیویندر سنگھ کو ذیلی جیل ہیرانگر سے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جموں کے کوٹ بلوال کی سینٹرل جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ پولیس ڈی ایس پی کو حزب جنگجوئوں کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی کی ذاتی گاڑی میںسرینگر سے جموں کی طرف جا رہے تھے اور کولگام کے نزدیک پولیس و فورسز کی خصوصی ناکہ پارٹی نے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

Comments are closed.