دہلی میں تشدد: امتحان دینے کے لئے جانے والی 13 سالہ بچی لاپتہ

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی

سرینگر/27فروری : تشدد کے دوران دلی میں امتحان دینے کیلئے گئی طالبہ لاپتہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اس بچی کے اہلخانہ اس کی سلامتی کے حوالے سے سخت تشویش میں مبتہاء ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 13 سالہ بچی ، جو دو روز قبل کھجوری خاص کے علاقے میں امتحان دینے اسکول گئی تھی ، شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران لاپتہ ہوگئی ۔انہوں نے بتایا کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ ، سونیا وہار نواحی گاوں میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی ۔پیر کی صبح اپنے گھر سے تقریبا 4.5 کلومیٹر دور اپنے اسکول گئی تھی ، لیکن واپس نہیں آئی۔اس کے والد ، جو کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں ، نے بتایا ، مجھے شام 5 بج کر 5 منٹ پر اسے اسکول سے لینا تھا۔ لیکن میں علاقے میں تشدد کے واقعات کی وجہ سے پھنس گیا۔ اس کے بعد سے میری بیٹی لاپتہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک "نامعلوم شخص” کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور بچی کی تلاش کے لئے تلاش جاری ہے۔موج پور کے وجے پارک کے رہائشی ایک اور شخص نے بتایا کہ اس کے خاندان کے افراد ، جو دو دن سے شیو وہار کے ایک مکان میں پھنسے ہوئے تھے ، منگل کی رات سے ان تک پہنچ نہیں سکے ۔القمرآن لائن کے مطابق70 سالہ محمد صابر نے بتایا کہ مدینہ مسجد کے قریب شیو وہار میں میرا گھرہے۔ میرے دو بچے وہاں رہتے ہیں اور دو میرے ساتھ یہاں وجے پارک میں رہتے ہیں۔ علاقے میں ہونے والے تشدد کی وجہ سے ، میں وہاں نہیں پہنچ سکا اور اور میرا اس رات سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امجھے ابھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس سے میری اپیل ہے کہ براہ کرم ہماری مدد کریں۔پیر کے روز سے شمال مشرقی دہلی میں دیگر رہائشی علاقوں ماب پور ، جعفرآباد ، بابرپور ، یمنہ وہار ، شیو وہار ، بھجن پورہ ، چاند باغ ، گونڈا میں شروع ہونے والے تشدد میں کم از کم 37افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔(

Comments are closed.