ترال: جنوبی قصبہ ترال میں جمعرات کو دکاندار کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنے اور جیل بھیجنے کے خلاف مکمل ہڑتال رہی .
معلوم ہوا ہے کہ دکاندار ہلال احمد دھوبی ولد غلام محی الدین ساکنہ ہمدانیہ بازار ترال پر پی ایس اے عائد کیا گیا اور اُسے جموں جیل منتقل کیا گیا .
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے بطور ،دکانات ،اور تجارتی مراکز ترال قصبہ میں بند رہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے جزوی طور پر معطل رہا .
ترال کی تاجربرادری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہلال کو رہا کرے جبکہ وہ معصوم ہے.
Comments are closed.