دلی کے حالات پر او آئی سی کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ، غیر ذمہ درانہ بیانات ے گریز کیا جائے / بھارت

اقوام متحدہ پاکستان پربھارت مخالف کارروائی بند کرنے اور عسکری ڈھانچوں کے خاتمہ پر زور دیں

سرینگر/28فروری : بھارت نے شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات پر اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن(او آئی سی) کے تبصروں کومستردکرتے ہوئے کہاکہ اس کے تبصرے حقیقت سے دوراور گمراہ کن ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہاکہ او آئی سی جیسی تنظیموں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسے حساس وقت میں غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا بیان حقیقت میں غلط، چنندہ اور گمراہ کرنے والا ہے۔ سلامتی ایجنسیوں کے ذریعہ زمینی حالات کو معمول پر لانے اور اعتماد قائم کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہم ان تنظیموں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں۔ او آئی سی کے ذریعہ ٹوئٹر پر دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی ہندستان میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ یہ تشدد مسلمانوں، مسجدوں اور مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنانے کے لئے ہورہا ہے۔ ادھر جینوا اجلاس میں بھارتی مندوب نے اقدام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان پر زور دیا کہ وہ بھارت مخالف کارورئیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود عسکری ڈھانچوں کو ختم کریں تاکہ خطے میںامن کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے سکیں

Comments are closed.