دلی کشیدگی ، مرنے والوں کی تعداد 37تک پہنچ گئی ، سینکڑوں افراد اسپتالوں میں زیر علاج

چار روز بعد دھیرے دھیرے زندگی پٹری پر لوٹتی نظر آئی نظر ، حالات قابو میں کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیاں متحرک

سرینگر/27فروری: قریب 37افراد کی موت کے بعد دہلی میں حالات معمول کی طرف لوٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بابر پور،موج پور، جعفرآبا اور سلیم پور میں آج صبح سڑکوں پر گاڑیاں نظرآئیں۔تاہم دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔بس اور میٹرو خدمات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ امن و امان کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فساد متاثرہ دہلی میں حالات معمول کی طرف لوٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بابر پور،موج پور، جعفرآبا اور سلیم پور میں آج صبح سڑکوں پر گاڑیاں نظرآئیں۔تاہم دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔بس اور میٹرو خدمات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ امن و امان کی برقراری کے لیے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔جبکہ امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر پرخاص نگاہ رکھی جارہی ہے۔ادھر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال امن بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔شمال مشرقی دہلی کی صورتحال پر اجیت ڈوبھال مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس درمیان تشدد میں مرنے والوں کی تعداد چوتیس ہو گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ راجدھانی دہلی کے مشرقی علاقے میں دو دن کے تشدد کے بعد اب ماحول بہتر ہو رہا ہے۔ دہلی میں بھڑکے تشدد میںپر قابو پانے کیلئے پولیس نیدیر رات تک فلیگ مارچ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے چپے۔چپے پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد آئی بی ملازم کی لاش نالے سے برآمد کی گئی۔اس طرح مختلف علاقوں میں قریب 37افراد کی موت واقع ہوئی ادھر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے تشدد سے متاثرعلاقوں کا دورہ کیا۔ دہلی پولیس کے مطابق، تشدد کے معاملے میں اب تک 106 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔راجدھانی دہلی میں صورتحال پر قابو پانے کا کام قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو دیا گیا ہے۔ ڈوبھال نے مخلوط آبادی والے علاقے میں جاکر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ انشااللہ، جلد ہی امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک اور نئے مقرر کردہ اسپیشل کمشنر ایس این سریواستو کے ساتھ کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی۔

Comments are closed.