دفعہ35Aکیخلاف دائر عرضیاں بڑی سازش : شمشیر ہکلاپونچھی
سری نگر: جموں سے تعلق رکھنے والے گجر بکروال لیڈر شمشیر ہکلاپونچھی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دفعہ35Aکیخلاف دائر عرضیاں ایک بڑی سازش ہے تاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں لایاجائے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقامی خبررساں ادارے کے این این نے مذکورہ لیڈر کوغلطی کے سبب غیر مسلم لیڈر تحریر کیا تھا ،جسکی ادارے نے تصحیح کردی ۔
انہوںنے کہاکہ اس آئینی دفعہ کیساتھ ریاستی عوام کے ہر طبقے کاتشخص،شناخت اورمفادات جڑے ہوئے ہیں ، اس لئے کوئی بھی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔شمشیر پونچھی نے کہاکہ سماج کے دیگر طبقوں کی طرح ہی ریاست کے گجر اور بکروال بھی دفعہ35Aکوبچانے کے لئے متحد اورمنظم ہیں اور ہم کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر 35Aکو ہٹایا گیا تو اس صورت میں گجر اور بکروال زوردار یجی ٹیشن شروع کریں گے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمشیر ہکلا پونچھی کے منسوب مقامی خبر رساں ادارے کشمیر نیوز نیٹ ورک (کے این این ) نے مذکورہ لیڈر کو غلطی کے سبب غیر مسلم لیڈر تحریر کیا تھا ۔ادارہ نے غیر دانستہ غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے دانستہ طور پر مذکورہ لیڈر کوغیر مسلم تحریر نہیں کیا تھا جسکی تصحیح کی جارہی ہے ۔
خیال رہے کہ6اگست کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ35Aکیخلاف دائرعرضیوں کی سماعت ہوئی تھی تاہم سہ رکنی بینچ میں شامل ایک جج کی عدم موجودگی کے باعث معاملہ زیر سماعت نہیں لایاگیا اور اس کی اگلی شنوائی کے لئے27اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ۔ غورطلب ہے کہ مزاحمتی لیڈر شپ نے گزشتہ شنوائی کے موقعہ پر 5اور6اگست کوہڑتال کی کال دی تھی جس کا خاصااثر رہاتھا اوراب مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 27اگست کوہونیوالی سماعت کے پیش نظر26اور27اگست کے لئے بھی ریاست گیر ہڑتال کی کال دی ہے ۔
Comments are closed.