
سرینگر /04فروری /:: در اندازی کے مسلسل بڑھ رہے خطرے کے مدنظر کنٹرول لائن و بین الاقوامی سرحد پر تازہ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ فوج اور بی ایس ایف کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ در اندازی کے کسی بھی واقعے کو ناکام بنانے کیلئے چوکس رہیں۔ گذشتہ شام کی پونچھ کی در اندازی کے واقعے کے حوالے سے سراغ رساں اداروں نے خبردار کیا ہے کہ سرحد پار کے در انداز حملے کی تاک میں ہیں تاکہ وہ وادی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوں۔ اس دوران ایل او سی کے نزدیکی جنگلات میں فوج نے جنگجووں کو ڈھونڈھنے کیلئے وسیع پیمانے پر تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق پوری وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز جن میںپولیس ، فوج اور دوسری سیکورٹی ایجنسیاں شامل ہیں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی تازہ ہدایات دی گئی ہیں۔ در اندازی کے مسلسل پیش آرہے واقعات کے مدنظر لائن آف کنٹرول و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے اور اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران سراغ رساں اداروں نے بھی خبردار کیا ہے کہ سرحد پار کے در اندازفدائین حملے کے طرز پر در انداز سرحد پار کرنے کیلئے اسی طرح کے حملوں کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ سراغ رساں ایجنسیوں نے آنے والے دنوں میں در اندازی کے واقعات بڑھنے کے خدشے ہیں جبکہ در انداز لگاتار اس تاک میں ہیں کہ وہ اس پار آنے میں کامیاب ہوں۔ سراغ رساں ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی تازہ رپورٹوں کے تناظر میں کنٹرول لائن و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر فوج اور بی ایس ایف نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں جس کیلئے کئی جدید ترین آلات کو بھی نصب کیا گیا ہے جن کی مدد سے در اندازی کے خطرے کے بارے میں پیشگی جانکاری فورسز کو مل رہی ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو اس بات کے خدشے ہیں کہ سرحد پار کے جنگجو اور وادی میں سرگرم عسکریت پسند اس طرح کی مزید کاروائیوں کو انجا م دینے کی تاک میں ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیادہ تر جنگلاتی علاقے شامل ہیں میں فوج نے جنگجووں کی تلاش کیلئے خصوصی تلاش آپریشن شروع کیا ہے جس کے تحت کنٹرول لائین کے نزدیکی جنگلات میں بھی فوج نے تلاش کاروائی شروع کی ہے۔ فوج کو خدشہ ہے کہ حالیہ دنوں میں در اندازی کی جو کوششیں کی گئی ہیںان میں سرحد پار کے کئی در انداز ان جنگلوں میں چھپے ہوئے ہیں اور وہ کپوارہ ضلعے اور ایل او سی پر تعینات فوج پر حملے کرنے کی تاک میں ہیں۔ اس صورتحال کے تناظر میں فوجی و فورسز کیمپوںکی سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ وادی بھر کی سیکورٹی تنصیبات کی بھی حفاظت بڑھائی گئی ہے۔ اس دوران سراغ رساں ایجنسیوں نے بھی خبردار کیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کی آڑمیں جنگجو ٹنگڈار طرز پر مزید حملوں کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔ (سی این آئی )
Comments are closed.