خطہ پیرپنچال میں برفانی طوفان کاقہر،15سالہ خانہ بدوش لڑکالقمہ اجل

پونچھ::(کے این این )خطہ پیرپنچال سے گزرنے والے تاریخی مغل روڑپرواقع پیرکی گلی کے ایک نزدیکی بالائی مقام ہل کاکہ پرایک خانہ بدوش کنبہ مال مویشی سمیت برفانی طوفان کی زدمیں آگیا،جسکے نتیجے میں ایک 15سالہ خانہ بدوش لڑکالقمہ اجل بن گیاجبکہ اسکے ماں باپ سمیت 5افرادزخمی ہوگئے ،جن کوسری نگرمنتقل کیاگیا۔

اس دوران شدیدبرفانی طوفان اورسردہواﺅں نے لگ بھگ150بھیڑبکریوں اورگھوڑوں کی جان بھی لی ۔پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ علاقہ میں فوری چاﺅکارروائی عمل میں لاکرازجان ہوئے لڑکے کی نعش کوبرآمدکرکے آبائی گاﺅں بھیج دیاگیاجبکہ زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے سری نگرمنتقل کیاگیا۔معلوم ہواکہ موسم گرماکے دوران اپنے مال مویشی لیکرکشمیروادی کے اوپری علاقوں کارُخ کرنے والے گوجربکروال طبقے سے وابستہ ایک کنبہ سنیچرکے روزجب اپنے مال مویشی لیکروسطی ضلع بڈگام سے واپس اپنے آبائی گاﺅں اندروٹ راجوری جارہاتھاتومغل روڑپرخطہ پیرپنچال کے ایک اوپری علاقہ چھوٹی مرگ متصل ہل کاکہ کوعبورکرتے ہوئے یہ خانہ بدوش مال مویشیوں سمیت شدیدبرفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے ،جسکے نتیجے میں خانہ بدوشوں کے کاررواں میں شامل ایک پندرہ سالہ کمسن لڑکاعثمان علی ولدمحمداسلم ساکنہ اندروٹ راجوری لقمہ اجل بن گیاجبکہ اسکے ماں باپ سمیت5افرادزخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع نے ہل کاکہ پہاڑی پرپیش آئے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک خانہ بدوش کنبہ اپنے مال مویشی لیکرکشمیرسے واپس راجوری جارہاتھاکہ راستے میں وہ ایک برفانی طوفان میں پھنس گئے ۔ذرائع کے مطابق چھوٹی مرگ سرنکوٹ کے متصل ہل کاکہ پہاڑی پرآئے برفانی طوفان اوراس میں کئی خانہ بدوشوں کے مال مویشی سمیت پھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی سرنکوٹ پونچھ سے پولیس کی ایک ٹیم وہاں روانہ کردی گئی ،جس نے کچھ مقامی شہریوں کی مددسے برفانی طوفان کی زدمیں آکرلقمہ اجل بنے پندرہ سالہ لڑکے کی نعش برآمدکی ،اوریہاں موجودزخمیوں کابھی پتہ لگالیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہپندرہ سالہ کمسن لڑکاعثمان علی ولدمحمداسلم کی میت آبائی گاﺅں اندروٹ راجوری بھیج دی گئی جبکہ برفانی طوفان کی زدمیں آکرزخمی ہوئے پانچ افرادبشمول ازجان ہوئے خانہ بدوش لڑکے کے باپ محمداسلم ،ماں بانوبی ،نذیراحمداورمحمدیوسف کوعلاج ومعالجہ کیلئے سری نگرمنتقل کیاگیا۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ شدیدبرفانی طوفان اورسردی کی لپیٹ میں آکر لگ بھگ150بھیڑبکریوں اورگھوڑے بھی مارے گئے ۔ اُدھرایک اورمیڈیارپورٹ میں بتایاگیاکہ پیرکی گلی علاقہ کے ایک نواحی پہاڑی گاﺅں چھوٹی مرگ میں دوسرے لوگوں کے ہمراہ مال مویشی لیکرموجودایک15سالہ خانہ بدوش لڑکاعثمان علی ولدمحمداسلم ساکنہ اندروٹ راجوری شدیدسردی برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔بتایاجاتاہے کہ اس کمسن خانہ بدوش ک میت لیکرجب اسکے کچھ رشتہ دارآبائی گاﺅں کی جانب جارہے تھے توراستے میں پھسلن ہونے کی وجہ سے وہ ایک پہاڑی سے میت سمیت گرگئے ،جسکے نتیجے میں پندرہ سالہ عثمان علی کاباپ محمداسلم ،مہرعلی ساکنان اندروٹ راجواری ،محمدیعقوب ساکنہ سرنکوٹ اورمحمدیوسف ساکنہ بنگلہ راجوری زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتاہے کہ پیرکی گلی اورخطہ پیرپنچال کے دوسرے اوپری علاقوں میں برفباری کے بعدشدیدسردی کی وجہ سے بکروالوں کے درجنوں بھیڑ،بکریاں اورگھوڑے بھی مرچکے ہیں ۔ایس ایچ اﺅسرنکوٹ پونچھ سوم راج نے اسبات کی تصدیق کی ہے کہ پیرکی گلی کے نواحی پہاڑی گاﺅںچھوٹی مرگ میں شدیدسردی کی وجہ سے ایک نوعمرخانہ بدوش لڑکالقمہ اجل بن گیا،اوراُسکی میت لیکرجارہے4افرادراستے میں ایک پہاڑی سے گرکرزخمی ہوگئے ۔

Comments are closed.