حزب کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی رشتہ داروں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے

اونتی پورہ : فورسز نے جنوبی کشمیر کے مقامی حزب کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی رشتہ داروں کے رہائشی مکانوں پر چھاپے ڈالے ،جس دوران فورسز نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی اورگھریلو ساز وسامان کو تہس نہس کردیا .

معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے بیگ پورہ اونتی پورہ کا محاصرہ کیا جس دوران فورسز اہلکاروں نے حزب کمانڈر ریاض نائیکو کے قریبی رشتہ دار نذیر احمد نائیکو اور نثار احمد نائیکو کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی.

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ فورسز اہلکاروں نے دوران تلاشی کارروائی توڑ پھوڑ کی گئی اور گھریلو سازوسامان کو تہس نہس کردیا .

پولیس حکام کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں ریاض نائیکو کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عمل میں لایا گیا.

تاہم پولیس حکام نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی .انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی .

Comments are closed.