حریت کارکن پر پی ایس اے عائد ،جموں جیل منتقل

اننت ناگ : گزشتہ ماہ جنوبی قصبہ اننت ناگ میں گرفتار کئے گئے 30 سالہ حریت کارکن پر پی ایس اے عائد کیا اور اُسے جمعہ کے روز جموں جیل منتقل کیا گیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ سرتاج ساکنہ آنچی ڈورہ اننت ناگ نامی حریت کارکن کو کوٹ بلوال جیل جموں پی ایس اے کے تحت منتقل کیا گیا .

مذکورہ حریت کارکن کو روف احمد گنائی ساکنہ الفاروق کالونی اننت ناگ کی دیوسر کولگام میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکت کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی .

سرتاج نے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور موصوف تحریک حریت کے کارکن ہیں .

Comments are closed.