حج 2018 : جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، مناسب اقدامات کی ہدایت
سری نگر : جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا کے مشیر خورشید احمد گنائی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں حج2018ء کے ریاستی عازمین کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ میں ریاستی عازمین کے قیام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس برس ریاست سے 10,183 عازمین سفرمحمود روانہ ہو رہے ہیں ، جن میں کشمیر سے 8419، جموں کے 1639اور لداخ صوبے کے 125عازمین شامل ہیں۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پی ہوم گارڈس منیر احمد خان، صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر ، آئی جی پی ٹریفک ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ، سرینگر اور بڈگا م اضلاع کے ترقیاتی کمشنراں ،جے کے پی سی سی اور جے کے ایس آر ٹی سی کے منیجر ڈائریکٹر صاحبان ، سرینگر، بڈگام اور انٹی ہائی جیکنگ کے ایس ایس پیز کے علاوہ صحت عامہ ، تعمیرات عامہ ، سرینگر مونسپل کارپوریشن ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اور سٹیٹ حج کمیٹی کے اعلیٰ عہدہ داروں نے شرکت کی۔
حج 2018 : جموں وکشمیر کے عازمین کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، مناسب اقدامات کی ہدایت
فائل فوٹو
اس کے علاوہ میٹنگ میں مرکزی سرکار کے ڈپٹی کمشنر کسٹمز ، سرینگر میں تعینات ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر اور انڈین ائیر لائنز کے اسٹیشن منیجر سری نگر بھی موجود تھے۔ حج ہاوس سری نگر اور سری نگر کے ہوائی اڈے پر بہترین انتظامات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے خورشیدگنائی نے تمام افسروں سے تلقین کی کہ وہ انتظامات کی تکمیل زمینی سطح پر یقینی بنائیں۔
Comments are closed.