حاجن میں محاصرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا ،انٹرنیٹ خدمات منقطع

حاجن :شمالی ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں اُس وقت شتدد بھڑک اٹھا جب جمعہ کی صبح فوج وفورسز نے یہاں مشترکہ طور پر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا.

ذرائع نے بتایا کہ فوجی کی 13 آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے‌جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر میر محلہ حاجن کا محاصرہ کیا .

معلوم ہوا ہے کہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران یہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں .گولیاں چلنے کی آوازیں سننے کے ساتھ ہی فوج وفورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا سلسلہ تیز کردیا.

جونہی علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کی خبر پھیل ،تو نوجوانوں کی ٹولیاں کئی اطراف سے سڑکوں پر نمودار ہوئیں ،جنہوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا ،جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی .

علاقے میں آخری اطلاعات ملنے تک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری تھا جبکہ یہاں مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری تھا .

میر محلہ حاجن میں جنگجو مخالف آپریشن کے پیش نظر بانڈی پورہ کے کئی علاقوں بشمول حاجن میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کر دی گئیں.

Comments are closed.