جے سی بی اوپریٹر لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر ہلاک

سرینگر : سرینگر -جموں شاہراہ پر ایک المناک حادثے میں اُس وقت جے سی بی اوپریٹر (ڈرائیور) کی موت ہوگئی ،جب ڈگڈول کے مقام پر اچانک لینڈ سلائڈنگ ہوئی .

بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شب سرینگر – جموں شاہراہ پر رام بن ضلعے کے ڈگڈول کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی ،جسکی وجہ سے ایک جے سی بی ڈرائیور کی موت ہوگئی .

مہلوک جے سی بی اوپریٹر کی شناخت جمشید احمد ساکنہ ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے ،بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ پیر اور منگلوار کی درمیانی شب کو پیش آیا .

ڈی ایس پی ہیڈکواٹر رام بن اصغر ملک نے کہا ہے کہ کنٹریکٹر کمپنی کے خلاف متعلقہ دفعہ آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن رام بن میں ایف آئی آر درج کی گئی .

دریں اثناء شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا .

Comments are closed.