جھجر کوٹلی مفرور جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا
سرینگر : جھجر کوٹلی ادھمپور میں فورسز ناکہ پارٹی پرمسلح حملہ کرکے مفررو جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان کاکریال کٹرا نزدیک ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے مقام پر آمنا سامنا ہونے کی اطلاعات ہیں .
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری تلاشی کارروائی کے دوران فوج وفورسز اور مفرور جنگجوئوں کے درمیان کٹرا جموں کے کاکریال علاقے میں آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا .
رپورٹس کے مطابق مفرور جنگجوئوں کی تعداد دو سے تین ہے ،جنہوں نے ماتا ویشنو دیو یونیورسٹی کے نزدیک ایک رہائشی مکان میں پناہ لی ہے .
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج وفورسز نے اس پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور آس پڑوس کے عام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ،جو ہنوز جاری ہے .
نوٹ : یہ خبر ہم اپنے قارین تک میڈیا رپورٹس اور ابتدائی رپورٹس ملنے کی بنیاد پہنچا رہے ہیں ،جس میں معلومات بعض اوقات صحیح نہیں ہوتی.
Comments are closed.