جنیوا اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانا پاکستان کی فضول مشق ، پاکستان بھارت مخالف کارروائیاں بند کریں

جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ پہلے سے ہی تھا ، ہے بھی اورہمیشہ رہے گا / اجلاس سے وکاس سورپ کی تقریر

سرینگر/26فروری : جنیوا میں والی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اجلاس میں شامل بھارتی مندوب نے واضح کیا کہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق منگل کو جنیوا میں والی انسانی حقوق کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیر ی مرزا نے کشمیر معاملے کی ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کشمیر میں بندشیں ہٹائی جائے جبکہ سیاسی لیڈران کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ پاکستانی وزیر کے بیان پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے اجلاس میں شامل بھارت کے سکریٹری (ویسٹ)ایم ای اے وکاس سورپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جموں و کشمیر، بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جن مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان نے جن علاقوں پر قبضہ کیا ہے اور انہیں آزاد کرانا ہے، اگر مزید مسائل ہوں گے تو انہیں ہم دو طرفہ گفتگو سے حل کریں گے، اس معاملے میں کسی بھی ثالثی کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی تنظیمیںبھارت کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ایک قابل اعتماد اور مستحکم اقدام اٹھانے پر زور دیں گے، جس سے سب سے بنیادی انسانی حقوق یعنی کو خطرہ ہے۔سکریٹری (ویسٹ)ایم ای اے وکاس سویپ ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سیشن کے دوران ، رسمی طور پر پیش کردہ مسودہ تجاویز کے بارے میں معلومات ، بشمول زبانی ترامیم پر بحث ہوئی ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.