سری نگر، 29 فروری : قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے سال گزشتہ رونما ہوئے پلوامہ خود کش دھماکے، جس میں زائد از چالیس سی آر پی ایف اہلکار از جان ہوئے تھے، کے سلسلے میں جنوبی کشمیر میں ہفتہ کو دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی اے نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی بل کاکہ پورہ اور باقی پورہ علاقوں میں شاکر بشیر ماگرے اور ناظم نذیر راتھر کے گھروں پر چھاپے ڈالے۔این آئی اے ذرائع کے مطابق شاکر بشیر ماگرے جس کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا، پلوامہ خود کش دھماکے کو انجام دینے والے عادل ڈار کا کلیدی معاون ہے اور ناظم نذیر جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کا بالائی زمین ورکر ہے۔ ذرائع کے مطابق شاکر بشیر، جو ایک فرنیچر دکان کا مالک ہے، نے عادل ڈار کو پناہ فراہم کرنے کے علاوہ دیگر ضروری مدد بھی فراہم کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ سال گزشتہ رونما ہوئے پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ہندوستان اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.