جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر مسلح افراد نمودار

کیش ٹرک کو روک کر اُس میں موجود ایک کروڑ روپیہ لوٹ کر فرار ہوئے

سرینگر:جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر مسلح افراد نے کیش ٹرک میں موجود نقدی ایک کروڑ روپیہ لوٹ کر فرار ہوئے۔ جموںپولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیوٹ کمپنی کی ٹرک میں موجود ایک کروڑ روپیہ کو لوٹا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر تلاشی مہم شروع کی ہے۔

جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر سانبہ کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے معروف کمپنی کی ٹرک کو روک کر اُس میں سوار منیجر اور ڈرائیور کو نیچے اُتارا اور ٹرک میں موجود ایک کروڑ روپیہ نقدی اُڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ جموںپولیس کے مطابق اس سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور منیجر و ڈرائیور سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی ٹرک میں ایک کروڑ روپیہ موجود تھے اس کی جانکاری صرف کمپنی کے ملازمین کو ہے اور ہو سکتا ہے کہ کمپنی میں تعینات کسی اہلکار نے چوری کی واردات کو انجام دیا ہو۔

Comments are closed.