جموں و کشمیر حسینی ریلیف کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام کے انتظامات پر تبادلہ خیال

سرینگر // ریاست جموں و کشمیر کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم حسینی ریلیف کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مورخہ 02 ستمبر 2018 کو منعقد ہوا جس میں آئندہ لائحہ عمل اور محرم الحرام کے پیش نظر مختلف معاملات پر غور خوض ہوا ۔

شرکاء نے حسینی ریلیف کمیٹی کو فعال بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا وہ سماجی و فلاحی خدمات کیلئے حسینی ریلیف کمیٹی کو اپنا بھر پور تعاون پیش کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ مورخہ 09 ستمبر 2018 بروز اتوار کو چیرمین اور جنرل سیکرٹری عہدوں کیلئے الیکشن عمل میں لایا جائے گا ۔

اس سلسلے میں تمام اراکین و ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ 09 ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے صدر دفتر واقع عالم گری بازار تشریف لائیں اور کمیٹی کو فعال بنانے میں اپنی آراء کے ساتھ ساتھ دست تعاون بڑھائیں۔

Comments are closed.