سری نگر ، جموں وکشمیر رانجی ٹرافی ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی ایل کھلاڑی ڈیرو مہاجن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر ’آمرانہ رویہ‘اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سلیکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے عرفان پٹھان کو آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے۔
ڈیرو مہاجن کا الزام ہے کہ عرفان پٹھان سلیکشن کے عمل میں بے جا مداخلت کررہے ہیں۔ انہوں نے یو این آئی کو بتایا ’عرفان سلیکشن کے عمل میں غیر ضروری مداخلت کررہے ہیں۔ سلیکشن عمل میں ان کی مداخلت جے کے سی اے کے قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے‘۔(یو ا ین آئی)
Comments are closed.