جموں وکشمیر میں وائس کالنگ ، ایس ایم ایس سروس سہولیات پر کوئی پابندی عائد نہیں /مرکزی وزیر مملکت
فکسڈ لائن کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ بحال ہے
سرینگر03 //مارچ: امور داخلہ کے وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر میں وائس کالنگ ، ایس ایم ایس سروس کی سہولیت پر کوئی پابندی عائد نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ موبائیل خدمات کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ فکسڈ لائن کے ذریعے موبائیل ڈیٹا سروس اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ بحال کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق لوک سبھا میں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوال کے جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جے کرشن ریڈی نے بتایا کہ جموںوکشمیرکے متعلق لئے گئے فیصلوں کے بعد احتیاطی طورپر کچھ سہولیات پر پابندی عائد کی گئی تاہم رفتہ رفتہ سبھی سہولیات کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں وائس کالنگ ، ایس ایم ایس سروس خدمات پر کوئی پاب ندی عائد نہیں ہے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ موبائیل سم کارڈ کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بارے میں وزیر مملکت نے ب تایا کہ فکسڈ لائن کے ذریعے موبائیل ڈیٹا سروس اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی کچھ پابندیوں کے ساتھ بحال کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کم رفتار ٹو جی سروس بھی جموںوکشمیر میں پچھلے تین ماہ سے بحال ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ بھاجپا کی قیادت والی مرکزی سرکار جموںوکشمیر میں تعمیر وترقی کاجال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی پابند ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر تنظیم نوایکٹ کی بحالی کے بعد وادی کشمیر میں پوری طرح سے امن واپس لوٹ آیا ہے اور لوگ بھی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت نے بتایا کہ چونکہ جموںوکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں لہذا مرکزی حکومت بھی دھیرے دھیرے اہم خدمات کو بحال کر رہی ہیں ۔
Comments are closed.