جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات زمینی سطح پر جمہوریت دوبارہ قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے:راج ناتھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات زمینی سطح پر جمہوریت دوبارہ قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے .

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے احسن انعقاد کےلئے ہر طرح کا تعائون فراہم کرے گی جبکہ مرکزی فورسز کے اضافی دستے بھی بھیجے جائیں گے .

ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات کی کئی پہلوں سے تاریخی ایمیت کے حامل ہے .انہوں نے کہا کہ ان انتخابات سے ریاست جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت دوبارہ قائم ہوجائیگی .

یاد رہے کہ طے شدہ پروگرام کے تحت بلدیاتی انتخابات اگلے ماہ سے ہورہے ہیں .

Comments are closed.