جموں وکشمیر :سڑک حادثہ میں 15 افراد زخمی

جموں ، : جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ تحصیل میں بدھ کے روز ایک منی مسافر بس پھسل کر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔

ایک پولیس آفیسرنے بتایا کہ لورکا سے نوشہرہ جا رہی ایک منی بس زیر نمبر JK11-1455 ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر پلٹ گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.