جموں وکشمیر ریاستی پولیس سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے مداخلت سے انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے منگل کو ریاست جموں وکشمیر میں پولیس سربراہ کی تعیناتی کے عمل میں مداخلت کرنے سے انکار کیا ،تاہم معاملے کی نسبت مرکزی حکومت سے جواب طلب کرنے کےلئے نوٹس جاری کی گئی.

چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم خان ولکارکی سربراہی کے دو رُکنی بنچ نے جموں وکشمیر میں ریاستی پولیس کے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے مرکز سے طلب کیا اور معاملے کی نسبت نوٹس جاری کی .

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 ستمبر کو دلباغ سنگھ کو عارضی بنیادوں پر ریاستی پولیس کے سربراہ کے بطور ایس پی وید کی جگہ تعینات کیا ،جنہیں ٹرانسپورٹ کمشنر تعینات کیا گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران سماعت اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال جو سپریم کورٹ میں مرکزکی جانب سے پیش ہوئے نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی پی کی عارضی تعیناتی دو سال کی پوری مدت عدالت عظمیٰ کے سابقہ فیصلے کی خلاف ورزی ہے .

ایڈوکیٹ شعیب عالم جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے کہا کہ ڈی جی پی کی تقرری کےلئے یونین پبلک کمیشن (یو پی ایس سی) کی کلیئرنس سے رعایت دی جائے .

انہوں نے جموں وکشمیر کی امن وقانون کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ہم ریاستی پولیس فورس کو بغیر سربراہ نہیں رکھ سکتے .

Comments are closed.