جموں میں گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے ترنگا لہرایا

جموں،سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں میں بھارت کا72واں یومِ آزادی قومی جو ش وجذبہ سے منایاگیا۔خطہ کی سب سے بڑی تقریب منی اسٹیڈیم پریڈ گراو¿نڈجموں میں منعقد ہوئی جہاں پر گورنر این این ووہرا کے صلاح کار بی بی ویاس نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں جموں وکشمیر پولیس، جموں وکشمیر آرمڈ پولیس، ریاستی پولیس کی خواتین ونگ ، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، فارسٹ پروٹیکشن فورس، ہوم گارڈز کی ٹکڑیوں کے علاوہ این سی مرد وخواتین ونگ،مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے سکولی دستوں نے حصہ لیا۔ سینک اسکول نگروٹہ کے بچوں کی مارچ پاسٹ میں ٹکڑی اور بینڈ بھی شامل تھا۔ٹھیک صبح9نوبجے بی بی ویاس نے ترنگا لہرانے کی رسم انجام دی۔ مارچ پاسٹ کے بعد اسکولی بچوں نے حب الوطنی پر مبنی رنگا رنگ تمدنی وثقافتی پروگرام پیش کئے جن کو لوگوں نے بے حدپسند کیا۔صبح سے ہی شہر کے مختلف علاقوں سے اسکولی بچے ، ان کے والدین، سٹاف ممبران وعام لوگ پریڈ گراو¿نڈ کی طرف دکھائی دیئے اسٹیڈیم کچھا کچھ بھرا تھا۔بچوں میں کافی جوش وخروش دیکھاگیا۔ آخر میں کلچرل پروگرام اور پریڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازاگیا۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس دوران شہر جموں کے مختلف چوکوں، بازاروں، چوراہوں میں بھی قومی جھنڈ ا لہرایاگیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی،جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی، این سی پی، سی پی آئی (ایم)کے دفاتر پربھی یومِ آزادی کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوئیں۔ ادھر پونچھ، راجوری، رام بن، ڈوڈہ، ریاسی، کٹھوعہ، سانبہ،اودھم پور میں ضلع وتحصیل صدور مقامات پربھی سرکاری تقاریب منعقد ہوئیں۔شہر جموں میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی جبکہ بیشتر بازار بھی سنسان رہے۔ شہر جموں کے تمام اہم چوکوں کو روشنیوں سے سجایاگیاہے۔ادھر جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام شاندار تقریب منعقد ہوئی جہاں پر جھنڈا لہرانے کے بعد حب الوطنی پر مبنی نغمے پیش کئے گئے۔کہیں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہ ہے۔

Comments are closed.