جموں.پونچھ::: جموں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک شخص کو دیسی پستول سمیت گرفتار کیا گیا .ادھر سیکیورٹی فورسز اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ وگولی بارود ضبط کیا .
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق جموں پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ چوبترا چوک جموں میں ایک شخص کو دیسی پستول(روالور)اور سات رائونڈ سمیت گرفتار کیا.
گرفتار شخص کی شناخت گوپال داس ولد دھرم چند ساکنہ سرکیولر روڑ لور مست گڑھ کے بطور ہوئی .پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ چوک چوبترا جموں نے یہ کارروائی عمل میں لائی .
اس سلسلے میں پولیس ایف آئی آر 119-2018 زیر دفعہ 3-25 آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی.
پونچھ میں اسلحہ وگولی بارود ضبط
پونچھ میں فوج وفورسز نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران اسلحہ وگولی بارود ضبط کیا گیا .فورسز کا دعویٰ ہے کہ ضبط اسلحہ وگولی بارود میں ایک 9 ایم ایم پستول،میگزین،رائونڈس،ایک اے کے 56 رائفل ،ایک روالور،14 ہینڈ گرینیڈ اور 7.62ایم ایم رائفل شامل ہے.
یہ کارروائی منڈی تحصیل میں عمل میں لائی گئی .
Comments are closed.